پاکستان نے افغانستان کو کلین سویب کر کے ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی

پاکستان کی ٹیم نے افغانستان کو ون ڈے سیریز میں 0-3 سے شکست دے کر ون ڈے میں دوبارہ عالمی نمبر ایک رینکنگ حاصل کر لی۔

پاکستان کو تیسرے میچ کے آغاز سے قبل تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل تھی جہاں گرین شرٹس نے پہلے میچ میں 142 اور دوسرے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے کامیابی سمیٹی تھی۔

سیریز کے تیسرے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور بابر اعظم اور محمد رضوان کی نصف سنچریوں کی بدولت 8 وکٹوں کے نقصان پر 268 رنز بنائے۔

 

 

ہدف کے تعاقب میں افغانستان کی ٹیم صرف 97 رنز پر 7 وکٹیں گنوا بیٹھی اور مجیب الرحمٰن کی 26 گیندوں پر نصف سنچری بھی افغانستان کی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی.اس میچ میں 59 رنز سے کامیابی کے ساتھ ہی پاکستان نے سیریز میں 0-3 سے کلین سوئپ بھی مکمل کر لیا اور ساتھ ہی قومی ٹیم ایک مرتبہ پھر ون ڈے کی رینکنگ میں عالمی نمبر ایک بن گئی۔

قومی ٹیم نے گزشتہ ایک سال کے دوران ون ڈے کرکٹ میں بہت عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے جہاں ویسٹ انڈیز اور نیدرلینڈز کے خلاف سیریز میں 0-3 سے وائٹ واش کے بعد قومی ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف بھی سیریز میں 1-2 سے کامیابی حاصل کی تھی.اس کے بعد پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ہی پانچ میچوں کی سیریز میں 1-4 سے فتح سمیٹنے کے بعد افغانستان کے خلاف بھی کلین سوئپ کر لیا۔

افغانستان اور پاکستان کے درمیان ون ڈے سیریز کے آغاز سے قبل آسٹریلیا کی ٹیم ون ڈے رینکنگ میں 118 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست تھی اور اس وقت پاکستان کے پوائنٹس 115.8 تھے۔

تاہم اس سیریز میں کلین سوئپ کے بعد پاکستان کے ریٹنگ پوائنٹس 118.48 ہو گئے ہیں اور وہ عالمی نمبر ایک بن گئی ہے جبکہ 118 پوائنٹس کے ساتھ آسٹریلیا کی ٹیم ون ڈے رینکنگ میں دوسرے نمبر اور بھارتی ٹیم 113 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

Farooq Rashid Butt
Farooq Rashid Butthttps://writers.international
Chief Editor of Defence Times and Voice of Pakistan, a defence analyst, patriotic blogger, poet and WordPress web master. The passionate flag holder of world peace

HOT TOPICS

Our Defence Topics Site

Defencce Times

A website of global defence news and pakistan armed forces careers

Latest Articles

دریائے ستلج میں ہیڈ اسلام اور گنڈا سنگھ کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب برقرار

پنجاب کے صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے کہا ہے کہ دریائے ستلج میں ہیڈ اسلام اور گنڈا سنگھ کے مقام...

آئندہ 48 گھنٹوں میں بجلی کے بلوں میں کمی کیلئے اقدامات کیے جائیں ۔ وزیرِ اعظم

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے مہنگی بجلی کے خلاف عوام کے ملک گیر احتجاج کے خلاف طلب کردہ ہنگامی اجلاس میں آئندہ 48 گھنٹوں...

پاکستان کی بنیاد دو قومی نظریہ تھا، فوج اور عوام متحد تھے اور متحد رہیں گے – جنرل عاصم منیر

پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں آزادی پریڈ منعقد کی گئی جس میں پاک فوج کے دستوں نے مادر وطن کے شہدا کو خراج عقیدت...

From JF-17 and Al Khalid tank to 5th generation stealth fighter Project Azm

According to international defense observers, Pakistan’s defense production from PK-15 assault rifles to Al-Khalid tanks and JF-17 Thunder is rapidly moving towards self -sufficiency. In a short span...

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here