پاکستان کی بنیاد دو قومی نظریہ تھا، فوج اور عوام متحد تھے اور متحد رہیں گے – جنرل عاصم منیر

پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں آزادی پریڈ منعقد کی گئی جس میں پاک فوج کے دستوں نے مادر وطن کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔ پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر آزادی پریڈ کے مہمان خصوصی تھے۔

تقریب سے خطاب میں آرمی چیف کا کہنا تھاکہ قوم کو 76 واں جشن آزادی مبارک ہو، پاکستان دو قومی نظریہ کی بنیاد پر بنا اور آج کا دن مادر وطن کے دفاع کیلئے ہمارے عزم کی تجدید کا دن ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہم اندرونی اور بیرونی دشمن سے بخوبی آگاہ ہیں، پاکستان کو خوشحال اور مستحکم ملک بنانا ہمارا مشن ہے، افواج پاکستان اور عوام ایک تھے ایک ہیں اور ایک رہیں گے، ہم 76 برس سے آزادی کا دن منانے کی روایت قائم رکھے ہوئے ہیں۔ آرمی چیف کا کہنا تھاکہ پاکستان بے شمار وسائل اور ان گنت نعمتوں سے مالامال سرزمین ہے، قوم اندرونی و بیرونی چیلنجز سے نمٹنے کی بھرپورصلاحیت رکھتی ہے، ہماری ترقی ہماری آئندہ نسلوں کے بہتر مستقبل کی ضامن ہوگی اور ہماری ترقی ہمارے اسلاف اور عوام کے خوابوں کی تعبیر ہو گی۔

جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ آج کا دن پاکستان کا مطلب کیا لاالہ الا اللہ کے پیغام کی روح کو سمجھنے پر زور دیتا ہے، ہم ایک اہم اور کٹھن دور سے گزر رہے ہیں، ہمیں شدت پسندی اور جنگی جنون جیسے چیلنجز کا سامنا ہے، ہمیں پاکستان کو کمزور کرنے کی خواہش رکھنے والی ناکام قوتوں کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم قائد اعظم کے قول کہ “دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو مٹا نہیں سکتی” کے امین ہیں، میں اس موقع پر اپنی عظیم قوم کو امید کا پیغام دیتا ہوں، ملکی خودمختاری اور سالمیت کی خاطر ہم کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،  پاکستان آرمی عوام کی فلاح و بہبود کیلئے پُر عزم ہے۔

آرمی چیف کا کہنا تھاکہ قوم اور فوج میں دراڑ ڈالنے کی مذموم کوششیں ناکام ہونگی،  ہمیں جغرافیائی، سیاسی تنازعات، طاقت کے حصول کی کشمکش جیسے چیلنجز کا سامنا ہے، قوم ان چیلنجز خواہ وہ بیرونی ہوں یا اندرونی سے نبرد آزما ہونے کا حوصلہ، صلاحیت اور قابلیت رکھتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں خوف اور مایوسی پھیلانے والوں کا منفی پروپیگنڈا مسترد کرنا ہوگا،  یہ عناصر معاشرے میں نا امیدی پھیلانے کی ناکام کوششوں میں سرگرم ہیں، کوئی ملک اور قوم چیلنجز سے نبرد آزما ہوئے بغیر ترقی نہیں کر سکتی۔ تقریب میں ملی نغمے پیش کیے گئے اور آخر میں آتشبازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔

Farooq Rashid Butt
Farooq Rashid Butthttps://writers.international
Chief Editor of Pakistan Defence Times and Voice of Pakistan, a defence analyst, patriotic blogger, poet and WordPress web master. The passionate flag holder of world peace

HOT TOPICS

Our Defence Topics Site

Defencce Times

A website of global defence news and pakistan armed forces careers

Latest Articles

پاکستان نے افغانستان کو کلین سویب کر کے ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی

پاکستان کی ٹیم نے افغانستان کو ون ڈے سیریز میں 0-3 سے شکست دے کر ون ڈے میں دوبارہ عالمی نمبر ایک رینکنگ حاصل...

دریائے ستلج میں ہیڈ اسلام اور گنڈا سنگھ کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب برقرار

پنجاب کے صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے کہا ہے کہ دریائے ستلج میں ہیڈ اسلام اور گنڈا سنگھ کے مقام...

آئندہ 48 گھنٹوں میں بجلی کے بلوں میں کمی کیلئے اقدامات کیے جائیں ۔ وزیرِ اعظم

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے مہنگی بجلی کے خلاف عوام کے ملک گیر احتجاج کے خلاف طلب کردہ ہنگامی اجلاس میں آئندہ 48 گھنٹوں...

From JF-17 and Al Khalid tank to 5th generation stealth fighter Project Azm

According to international defense observers, Pakistan’s defense production from PK-15 assault rifles to Al-Khalid tanks and JF-17 Thunder is rapidly moving towards self -sufficiency. In a short span...

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here